دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے مجرموں کی پناہ گاہیں ہیں، سری لنکن وزیر خارجہ

دنیا بھر میں ہمارے سفارت خانے مجرموں کی پناہ گاہیں ہیں، سری لنکن وزیر خارجہ

کولمبو: سری لنکا کے وزیر خارجہ منگلا سماراویرا نے کہا ہے کہ ان کے ملک کے بیرونی دنیا میں قائم سفارت خانے مجرموں کی پناہ گاہیں بن چکے ہیں۔سری لنکا میں گزشتہ حکومت نے ان سفارت خانوں کو مجرموں کے محفوظ ٹھکانے بنا دیاہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ منگلا سماراویرا نے قومی پارلیمان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کی گزشتہ حکومت نے بیرونی دنیا میں قائم سری لنکن سفارت خانوں کو قاتلوں، مجرموں اور خانہ جنگی کے دوران شدید نوعیت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کے لیے محفوظ پناہ گاہوں میں بدل دیا تھا۔

سماراویرا نے ارکان پارلیمان کو بتایا کہ ہمارے بیرون ملک سفارت خانے بہت سے ایسے مجرموں کے محفوظ ٹھکانے بن گئے، جن میں قاتلوں کے علاوہ اندرون ملک انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کے مرتکب افراد کو جگہ دی گئی۔

منگلا سماراویرا نے کہاکہ ان افراد کو دراصل سابق ملکی صدر مہیندا راجاپاکسے کے دور اقتدار میں، جس میں تامل خانہ جنگی کے تنازعے کو فوجی طاقت سے حتمی طور پر کچل دیا گیا تھا، کئی طرح کے جرائم کے ارتکاب اور عشروں پرانی خانہ جنگی کے آخری عرصے میں ان کے کردار پر حکومت کی طرف سے نوازا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں