بھارت کی عقل ٹھکانے آگئی ، پیر کو چیمپینز ٹرافی کیلئے 15 رکنی سکواڈ پیش کریگا

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ بورڈ کی چیمپینز ٹرافی کے بائیکاٹ کی دھمکیاں محض دھمکیوں تک محدود رہیں ۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی زد کو ختم کرتے ہوئے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں شرکت کا اعلان کر دیاجس کے لئے 8 مئی کو 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اعلان 7 مئی کو شیڈول بی سی سی آئی کی سپیشل جنرل میٹنگ (ایس جی ایم) سے صرف ایک روز قبل سامنے آیا ہے۔ چیمپینز ٹرافی کیلئے بھارت کے نامور کھلاڑیوں پر مشتمل 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ انیل کمبلے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے تنازعہ کے باوجود بھارتی ٹیم کی چیمپینز ٹرافی میں شمولیت کے خواہاں تھے جبکہ سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور ظہیر خان نے بھی ان کی حمایت کی تھی۔ 

واضح رہے کہ بھارت نے آئی سی سی کی جانب سے بگ تھری کے خاتمے پر سرد رویہ اختیار کرتے ہوئے چیمپینز ٹرافی کے بائیکار کا فیصلہ کیا تھا ، تاہم بھارت کی یہ دھمکیاں محض دھمکیوں تک محدود رہیں اور بھارت کو مجبوراً ہتھیار ڈال کر یہ اعلان کرنا پڑا۔