سیٹھی صاحب سے ملاقات ہوئی مگر فیئر ویل میچ کیلئے دل نہیں مانا، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان بڑے کپتان اور لیڈر ہیں ان کی اپنی کلاس تھی جب کہ مصباح نے بھی اچھی کپتانی کی اور ٹیم میں جان ڈال دی۔

سیٹھی صاحب سے ملاقات ہوئی مگر فیئر ویل میچ کیلئے دل نہیں مانا، شاہد آفریدی

کراچی: پاکستانی کرکٹ سٹار شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو نوٹس دینے کا بہترین فیصلہ کیا جس پر مبارکباد دوں گا جب کہ پی سی بی سے مجھے کوئی آفر نہیں ہوئی البتہ سیٹھی صاحب سے ملاقات ہوئی مگر دل نہیں مانا کہ فیئر ویل میچ کھیلوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑے کپتان اور لیڈر ہیں ان کی اپنی کلاس تھی جب کہ مصباح نے بھی اچھی کپتانی کی اور ٹیم میں جان ڈال دی۔ 

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں عمران خان کو بڑے ناموں کا ساتھ تھا جب کہ مصباح نے مشکلات میں ٹیم کو اٹھایا، مصباح اور یونس ہمیشہ گراؤنڈ میں رہے کبھی ٹھنڈے کمروں میں نہیں بیٹھے، مصباح اور یونس ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے ہوئے ہیں ان سے کام لیناچاہیے، یہ لوگ ایسا اسٹر کچر بنادیں گے جس سے فائدہ ہوگا، ایک اسٹرکچر کم از کم 3 سال چلنا چاہیے لیکن ہمارے ہاں ہر نیا چیرمین ایک نیا آئین اوراسٹرکچر لیکر آتا ہے۔
انہوں نے پاکستان سپر لیگ کے حوالے سے کہا کہ کراچی، لاہور اور بلوچستان کی بات نہیں پاکستان کو سپورٹ کرنا چاہیے اس لیے پی ایس ایل کا فائنل پاکستان کے کسی بھی شہر میں ہو اسکی حمایت کرنی چاہیے۔