بالی ووڈ انڈسٹری کا ایوارڈ شو آئیفا بہت جلد منعقد ہونے جارہا ہے

ایوارڈ شو آئیفا بہت جلد منعقد ہونے جارہا ہے

 بالی ووڈ انڈسٹری کا ایوارڈ شو آئیفا بہت جلد منعقد ہونے جارہا ہے

ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کا ایوارڈ شو آئیفا بہت جلد منعقد ہونے جارہا ہے  آئیفا ایوارڈز اس سال امریکی شہر نیویارک میں منعقد ہوگا۔اس سال کے آئیفا کی تقریب کا آغاز گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانج کریں گے، جنہیں گزشتہ سال کی ریلیز فلم ’اڑتا پنجاب‘ سے شہرت ملی تھی۔

 دوسانج کا آئیفا ایوارڈز کی تقریب کے حوالے سے کہنا تھا کہ ’میں بےحد پرجوش ہوں، یہ دوسرا سال ہوگا جب میں آئیفا کا حصہ بنوں گا، میں آئیفا راکس میں پرفارم کرنے جارہا ہوں، یہاں موجود کئی کامیاب اسٹارز کے ساتھ موجود ہونے پر مجھے بےحد خوشی ہے، یہ ایک جادوئی تجربہ ہوگا‘۔

اس ایوںٹ میں ہندوستان کے نامور موسیقار اے آر رحمٰن کے انڈسٹری میں 25 سال بھی مکمل ہونے کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ آئیفا ایوارڈز میں اس سال اداکار سلمان خان، عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، شاہد کپور، سشانت سنگھ راجپوت اور کریتی سنن پرفارم کریں گے۔