صدر حسن روحانی کے بیان پر ایرانی فوج برہم ہو گئی

صدر حسن روحانی کے بیان پر ایرانی فوج برہم ہو گئی

تہران: ایرانی فوج نے صدر حسن روحانی کو ان کے دفاعی پروگرام سے متعلق بیان پر متنبہ کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق روحانی نے ایرانی میزائلوں پر اسرائیل مخالف نعرے لکھنے کے معاملے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ جمعہ پانچ مئی کو انتخابی مباحثے کے دوران روحانی نے حیران کن طور پر ملکی انقلابی گارڈز کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان جنرل مسعود جزائری نے اس کے رد عمل میں کہا ہے کہ میزائل پروگرام کا جوہری معاہدے کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں تھا۔

ایران کے مطابق اس کے بیلاسٹک میزائل تجربات اس کے قانونی دفاعی پروگرام کا حصہ ہیں اور یہ جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں