نادیہ حسین کا نام استعمال کر کے لڑکیوں سے برہنہ تصاویر حاصل کی گئیں

نادیہ حسین کا نام استعما ل کر کے لڑکیوں سے برہنہ تصاویر حاصل کی گئیں

نادیہ حسین کا نام استعمال کر کے لڑکیوں سے برہنہ تصاویر حاصل کی گئیں

لاہور : ماڈل نادیہ حسین نے اپنے سوشل میڈیا  پر ان لڑکیوں کے نام ایک  خط لکھا ہے جو انکے نام سے بلیک میل ہو رہی ہے۔
نادیہ حسین نے لکھا ’ مجھے پتہ چلا ہے  کہ کچھ لوگوں کی طرف سے ماڈلنہ بننے کی وجہ سے  مایوسی کا شکار لڑکیوں کو میرا نام لے کر کہا گیا  ہے کہ وہ اپنی برہنہ تصاویر بھیجیں ، اور ان کو سپنے دیکھا کر ان کے فیس بک پاسوڈ بھہ لیے گئے ہیں، اور بڑیبات یہ ہے کہ وہ لڑکیاں جو ماڈلز بننا چاہتی ہیں انہوں نے اپنی برہنہ تصاویر بھی بھیج دیں‘۔

نادیہ حسین نے ایسی لڑکیوں کو   کہا لڑکیو ! کیا تم پیدائشی پاگل  ہو یا بہت زیادہ نا امیدی لگائی بیٹھی ہو؟، کیا تم سمجھتی ہو کہ جو شخص تمہیں شوبزنس میں چانس دے گا وہ واقعی تم لوگوں سے برہنہ تصاویر کا تقاضہ کرے گا؟ اور اس سب کے بعد جب تمہیں بلیک میل کیا جاتا ہے تو شور کیوں مچا تی ہو؟ کی  کیونکہ تم خود ہی اس کی ذمہ دار ہو،تم خود انہیں ایسا کرنے کا موقع دیتی ہو۔ خدا کا واسطہ ہے کہ اپنے بیہودہ دماغ کا استعمال کرو اور یہ سمجھو کہ جب کوئی شخص تم سے برہنہ تصاویر کا تقاضہ کرتا ہے تو اس کے مقاصد کیا ہو سکتے ہیں اور اگر تم واقعی اپنی برہنہ تصاویر بھیجنا ہی چاہتی ہو تو بعد میں بلیک میلنگ کی شکایت نہ کرو۔