آئی پی ایل میچ پر جوا لگانے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ڈھاکا: بنگلا دیش میں انڈین پرئمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کے میچ پر جواءلگانے کے باعث ایک شخص کی جان چلی گئی ۔

آئی پی ایل میچ پر جوا لگانے والا شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

ڈھاکا: بنگلا دیش میں انڈین پرئمیر لیگ ( آئی پی ایل ) کے میچ پر جواءلگانے کے باعث ایک شخص کی جان چلی گئی ۔
تفصیلات کے مطابق 33 سالہ سنتوش کمار نے آئی پی ایل میں کھیلے جانیوالے ایک میچ پر اپنے دوستوں کے ساتھ 50 ٹکا کی شرط لگائی تھی جو وہ جیت گیا، مگر دوستوں نے رقم دینے سے انکار کردیا جس پر شروع ہونے والی بحث جھگڑے میں تبدیل ہوئی۔جھگڑے کے دوران کسی نے سنتوش کو جسم کے نازک حصے پر زور سے لات ماری جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اور3 دن اسپتال میں رہنے کے بعد وہ چل بسا۔