مصباح الحق اچھے کپتان ہیں یا عمران خان؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

مصباح الحق اچھے کپتان ہیں یا عمران خان؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

عمران خان اچھے کپتان ہیں مصباح الحق ؟ اس تنازے میں شاہد آفریدی بھی کود پڑے اور ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ عمران خان ایک اچھے کپتان تھے جبکہ مصباح الحق نے ٹیسٹ ٹیم کی اچھی طرح کپتانی کی اور ٹیم کو کافی مشکل دور سے نکالا۔

تاہم  جب اچھے کپتان کے کمپئیر کرنے کی بات ہوئی تو  شاہد آفریدی نے اپنا ووٹ مصباح الحق کے کھاتے میں ڈالا۔36 سالہ آل راؤنڈر نے ان خیالات کا اظہار اسپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کراچی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کی۔مصباح نے ٹیسٹ میچ میں ٹیبل تبدیل کر دیا ہے  اور مصباح الحق نے ایک مشکل صورتحال سے ٹیم کو باہر نکالا . شاہد آفریدی کی طرف سے یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان کہا۔لیکن بعد میں پی سی بی چیئرمین کو  بیان پر وضاحت دینا بھی دینا پڑی۔

میں نے کرکٹ کی بنیاد پرایسا کہا  مجھے کوئی سیاسی وابستگی نہیں ہے. میں نے ایک کھلاڑی کے طور پر ان کا احترام کیا. انہوں نے کہا کہ میں سیاست میں نہیں ہوں یہ  بات میں نے اعداد و شمار کی بنیاد پر کی ہے ۔شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ عمران بھائی ایک عظیم ہیں ان کی اپنی ایک جگہ ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ میچ وننگ کھلاڑی تھے جیسے جاوید میانداد اور وسیم اکرم لیکن مصباح الحق کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں تھا اس نے اپنی قابلیت کی بنیا د پر ٹیم کو سہارا دیااور مشکل حالات میں ٹیم کو سنبھالا.شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ میں نے سندھ حکومت سے کرکٹ اکیڈمی کے لیے کئی سال سے زمین مانگ رہا ہوں لیکن انہوں نے منع کر کے اکیڈمی کے لیے جگہ دینے سے انکار کردیا.شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی مصباح الحق اور یونس خان کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔