خواتین کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال،پی ٹی آئی کا رانا ثناءاللہ کو50 ملین ہرجانے کا نوٹس

خواتین کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال،پی ٹی آئی کا رانا ثناءاللہ کو50 ملین ہرجانے کا نوٹس
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:خواتین کے خلاف نازیبا زبان اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کو 50 ملین ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم: پاک فوج اور فضائیہ کا مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ
میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثناءاللہ کو نوٹس پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عظمیٰ کاردار کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف نازبیا بیانات دے کر نہ صرف ان کی بلکہ 52 فیصد پاکستانی خواتین کی تضحیک کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار

پی ٹی آئی کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ رانا ثناءاللہ 7 روز میں اپنے بیان پر معافی مانگیں بصورت دیگر ان کے خلاف 5 کروڑ ہرجانے کی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے عظمیٰ کاردار کو رانا ثنا اللہ کے خلاف بھرپور قانونی جنگ لڑنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی
خیال رہے کہ لاہور میں تحریک انصاف کے جلسے میں شریک خواتین سے متعلق رانا ثناءاللہ نے غیر مناسب الفاظ استعمال کیے تھے جس پر ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے معافی مانگی تھی جب کہ رانا ثناءاللہ نے بیان واپس لیا تھا تاہم انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:سمندر کے بیچوں بیچ، دنیا کا ایک نیا عجوبہ تیار

رانا ثناءاللہ کے علاوہ وزیر مملکت عابد شیر علی نے بھی فیصل آباد میں ایک جلسے کے دوران پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شیریں مزاری کے بارے میں نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر ان کو کافی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں