بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل،لاہور سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بادلوں کی برسات

بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل،لاہور سمیت کئی شہروں میں وقفے وقفے سے بادلوں کی برسات
کیپشن: محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی...فائل فوٹو

اسلام آباد:بارش کا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا ہے جبکہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جہلم: پاک فوج اور فضائیہ کا مشترکہ روایتی فائر پاور صلاحیت کا مظاہرہ

تفصیلات کے مطابق ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے اور شہریوں کے چہرے بھی کھل اٹھے،داتا کی نگری پر کالی گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں جبکہ اسلام آباد میں بھی بادل برس پڑے جس سے سات ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار

دوسری جانب پشاور اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی ہے۔پنجاب میں بارشوں کا ایک اور سسٹم داخل ہوگیا ہے اوراسلام آباد،لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ ،گوجرانوالہ سمیت مختلف شہروں میں ،گرج چمک کے ساتھ بارش سے موسم سہانا ہوگیا،کالی گھٹاؤں اور تیز ہواؤں نے گرمی کی پیش رفت کو مات دے دی اورشہری نہال ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی

چھٹی کے دن موسم کو خوب انجوائے کرنے کی ٹھان لی۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ بادل ابھی مزید 12گھنٹے برسیں گے جبکہ آئندہ 24گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوگی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں