سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی سفارش کردی گئی

سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات قبل از وقت کرنے کی سفارش کردی گئی
کیپشن: سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے...فائل فوٹو

کراچی :شہر قائد سمیت سندھ میں پڑنے والی گرمی کی شدت میں اضافے نے ناصرف بڑوں کو پریشان کردیا ہے بلکہ اس سے بچے بھی محفوظ نہیں ہیں اور ماہ رمضان کی آمد بھی ہے۔

اسی کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کی سفارش کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار

تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات جلد کرنے کے لیے سمری وزیراعلیٰ ہاﺅس بھجوا دی ہے جس کے منظور ہونے کی صورت میں چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کردیا جائے گا۔

صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے سمری میں موسم گرما کی تعطیلات 14 مئی سے 15 جولائی تک کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق چھٹیوں کا اطلاق تمام نجی اور سرکاری سکولوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی
خیال رہے کہ سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں ہر سال یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی تعطیلات ہوتی ہیں تاہم گزشتہ سال بھی شدید گرمی کے باعث قبل از وقت چھٹیاں دے دی گئی تھیں جبکہ پنجاب میں بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ ماہ رمضان اور گرمی میں اضافے کی شدت کے باعث سکولوں میں بچوں کو وقت سے پہلے ہی گرمیوں کی چھٹیاں دے دی جائیں گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں