عبدالرزاق کا کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ،پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے پر امید

عبدالرزاق کا کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ،پی ایس ایل کا حصہ بننے کیلئے پر امید
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اور جارحانہ آل راﺅنڈر عبدالرزاق جن کو دیکھ کہ لگتا ہے کہ وہ آج بھی ماضی کی طرح فٹ ہیں انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے اور رواں سیزن میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ) کی جانب سے بطور ایکشن میں نظر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:نہ پارٹی سے ناراض ہوں، نہ چھوڑ کر جانا چاہتا ہوں: چوہدری نثار

میڈیا رپورٹس کے مطابق38 سال کی عمر ہونے کے باوجود عبدالرزا ق کے حوصلے بلند ہیں اور وہ کرکٹ کے میدانوں کو بھول نہیں پائے جس کی وجہ سے انہوں نے دوبارہ سے اپنے آپ کو منوانے کیلئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی فیصلہ کرلیا ہے اور کہا کہ رواں سال میں بطورکپتان پی ٹی وی کی جانب سے ایکشن میں نظر آﺅں گا ، میری فٹنس اور فارم دونوں ٹھیک ہیں، گذشتہ دنوں پشاور سے میچ میں 94 رنز بنانے کے ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:سعودی ائیرلائن نے پرواز کے دوران واٹس ایپ کی سہولت متعارف کرا دی
اپنی جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے ایک خاص مقام رکھنے والے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھا کھیل پیش کر کے پی ایس ایل ڈرافٹ کا حصہ بنوں اور پھر ایونٹ میں بھی حصہ لوں، اگر فٹنس اور کارکردگی اچھی رہی تو یقیناً بطور کھلاڑی بھی صلاحیتوں کا اظہار کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کیخلاف توہین آمیز الفاظ کا استعمال،پی ٹی آئی کا رانا ثناءاللہ کو50 ملین ہرجانے کا نوٹس

خیال رہے کہ عبدالرزاق پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بطور باﺅلنگ کوچ منسلک رہے جبکہ انہوں نے قومی ٹیم کی جانب سے 46 ٹیسٹ،265 ون ڈے اور 32 ٹی 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اعزاز بھی حاصل کررکھا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں