نا معلوم شخص نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کر دی

نا معلوم شخص نے وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کر دی
کیپشن: فوٹو: فائل

ناروو ال: 21 سالہ نا معلوم نوجوان نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کے ذریعے قاتلانہ حملہ کردیا ، فائرنگ کے نتیجے میں احسن اقبال زخمی ہو گئے، اور انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے کے مطابق احسن اقبال نارو وال کے علاقے کنجرور میں جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے جہا ں 21 سالہ نا معلوم حملہ آور نے ان پر فائرنگ کردی۔احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نا رووال میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹر انہیں طبی امداد فراہم کی گئی اور لاہور ریفر کیا گیا جس کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے احسن اقبال کی لاہور منتقلی کیلئے ہیلی کاپٹر نارووال بھجوادیا ۔  

ڈی پی او نارووال عمران کشور کے مطابق وزیر داخلہ پر فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا جس سے پولیس نے پستول بھی برآمد کرلی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم نے 30بور کے پستول سے 15 گز کے فاصلے سے فائرنگ کی۔مزید یہ کہفائرنگ کرنے والا شخص مقامی ہے جس سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔


دوسری جانب  اعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر فائرنگ کی مذمت کی ہے اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے , جبکہ آصف زرداری، فواد چوہدری سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی احسن اقبال پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔