وزیر داخلہ پر حملے کی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کروں گا، شہباز شریف

وزیر داخلہ پر حملے کی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کروں گا، شہباز شریف
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور:  وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال کو نارووال سے لاہور منتقل کرنے کے لئے ہیلی کاپٹر بھیج دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے احسن اقبال سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی ۔وزیراعلی نے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں وفاقی وزیر داخلہ پر حملے کی تحقیقات کی خود مانیٹرنگ کروں گا۔

یہی نہیں شہباز شریف نے آئی جی سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ واضح رہے کہ احسن اقبال پر اب سے کچھ دیر قبل اس وقت قاتلانہ حملہ ہو اجب وہ اپنے آبائی حلقے نارووال میں کارنر میٹنگ کے بعد اپنی گاڑی کی جانب جارہے تھے۔