قاتلانہ حملے کے بعد احسن اقبال کی حالت خطر ے باہر

قاتلانہ حملے کے بعد احسن اقبال کی حالت خطر ے باہر
کیپشن: فوٹو: فائل

نارووال: وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال قاتلانہ حملے کے نتیجے میں زخمی ہوگئے تاہم حالت خطرے سے باہر ہے  پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے پستول بر آمد کرلیا ¾تحقیقات شروع کر دی گئیں ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے دائیں بازو پر گولی لگی ۔وزیر داخلہ احسن اقبال کے بیٹے احمد اقبال نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ میرے والد کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ نارروال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں طبی امداد مل رہی ہے ¾ وہ ہوش میں ہے ۔دوسری جانب وزیر داخلہ احسن اقبال کے کزن عمران نے فائرنگ کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ذرائع کے مطابق ملزم نے احسن اقبال پر دو فائرکئے ایک فائر وزیر داخلہ کے کندھے پر لگا۔اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ کا خطاب سننے کےلئے آنے والے کارکنوں نے فائرنگ کے بعد فوراً پکڑ لیا
وزیر مملکت برائے اطلاعات طلال چوہدری نے کہا کہ 20 سے 22 سال کے نوجوان کا گرفتار کیا گیا ہے اور واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال فرنٹ لائن سے لڑ رہے ہیں اور ان پر فائرنگ افسوس ناک ہے۔