نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلاءمیں چلے جائیں، بلاول بھٹو

نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلاءمیں چلے جائیں، بلاول بھٹو
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اس زمین پر تو انسان بستے ہیں، اگر سابق وزیراعظم نواز شریف کا مقابلہ سیاسی لوگوں کے بجائے ’خلائی مخلوق‘ سے ہے تو راکٹ پکڑیں اور خلاءمیں جائیں۔

لاہور میں میں رکنیت سازی کیمپ سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب نے سیاست نہیں، ہمیشہ کاروبار کیا ہے۔ میاں صاحب کی پوری زندگی ووٹ کی بے حرمتی سے بھری پڑی ہے، وہ ہر 15 دن بعد اپنا بیانیہ بدلتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی دو گھنٹے تقریر میں ’میں،میں‘ کے سوا کیا نیا تھا؟ خان صاحب نے 5 سال میں کے پی کے میں کوئی اسپتال یا یونیورسٹی بنائی؟

بلاول بھٹوکا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں اپنے گیارہ نکات میں سے کسی پر بھی عمل نہیں کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ہر ظلم کا مقابلہ کیا ہے، عوام میرا ساتھ دیں میں ان کےحق کیلئے لڑوں گا۔