سوہارہ، ٹریلر اور وین میں تصادم، 9 مسافر جاں بحق ہو گئے

سوہارہ، ٹریلر اور وین میں تصادم، 9 مسافر جاں بحق ہو گئے
کیپشن: وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ سوشل میڈیا

جہلم: جہلم کے علاقے سوہاوہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 9 مسافر جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک حادثہ ترکی ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا۔ ٹریلر سے ٹکراتے ہی مسافر وین میں آگ بھڑک اٹھی جس سے وین میں موجود مسافر آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق آگ سلنڈر پھٹنے سے لگی اور وین میں 16 مسافر سوار تھے۔ وین گوجرانوالہ سے راولپنڈی جا رہی تھی اور زخمیوں میں عبدالرحمن ولد غلام بادشاہ سکنہ کرک، خالد حسین سکنہ ہنگو، اظہر محمود سکنہ ہری پور، عزیز سکنہ سرائے عالمگیر، ثمر عباس، اسرار سکنہ گوجر خان، نقاش مشتاق سکنہ کوٹلی، امجد ارشاد سکنہ راولاکوٹ شامل ہیں۔ جھلس جانے کے باعث جاں بحق افراد کی شناخت میں دشواری کا سامنا ہے۔