امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی مسلمانوں کو مبارکباد

امریکی صدر اور ان کی اہلیہ کی مسلمانوں کو مبارکباد
کیپشن: فوٹؤ بشکریہ ۔۔ آفشیل فیس بک اکاؤنت

 نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے ماہ رمضان کے آغاز پر امریکا اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے مہینے میں ہمیں نعمتوں کا شکر ادا کرنے اور آپس میں بھائی چارہ بڑھانے کا موقع ملتا ہے۔ رمضان المبارک میں ہم اتحاد اور باہمی احترام والے معاشرے کو تشکیل دے سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا رمضان المبارک کا آغاز ہو گیا۔

حرم شریف اور مسجد نبوی میں پہلی نماز تراویح پر روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے۔ لاکھوں افراد کی شرکت، مسلم امہ کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ سعودی فرمارواں شاہ سلمان نے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی مبارکباد، بولے ماہ صیام مسلمانوں کو بردباری، رحمدلی اور بھائی چارے کا سبق دیتا ہے۔ ایران، بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا میں پہلا روزہ کل ہوگا۔