برج خلیفہ میں رہنے والوں کو عام وقت سے 6 منٹ زائد روزہ رکھنا ہوگا ، محکمہ اسلامی امور

برج خلیفہ میں رہنے والوں کو عام وقت سے 6 منٹ زائد روزہ رکھنا ہوگا ، محکمہ اسلامی امور
کیپشن: Neil deGrasse Tyson ‏ Verified account

ابوظہبی : دبئی کے اسلامی افئیر ز کے محکمے  نے برج خلیفہ کی بالائی منزلوں میں رہائش پذیر افراد کے لیے سحری اورافطاری کے اقات کار جاری کردیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق برج خلیفہ کی بالائی منزلوں پر رہائش پذیر افراد کم اونچائی والی رہائشی عمارتوں کے رہائشیوں سے کچھ دیر بعد افطاری کریں گے ۔ 

اسلامک افئیرز ڈپارٹمنٹ کے مطابق برج خلیفہ کی 60 ویں منزل سے لیکر 120 ویں منزل تک رہائش پذیر افراد کم اونچائی والی عمارتوں کے مقابلے میں4 منٹ بعد افطاری کریں گے۔ 
جبکہ سحری کے اوقات میں بھی دو منٹ پہلے ہوں گے ۔ یعنی  برج خلیفہ کی 60 ویں منزل یا  دبئی کی کسی بھی 60 ویں منزل سے اوپری عمارت کے رہائشیوں کو اوقات کار کے مطابق دیر سے روز افطار کرنا ہوگا۔

d21cb9bf39dfb880c0a16366e9955d4d