نواز شریف کو کل کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، تیاریاں مکمل

نواز شریف کو کل کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا، تیاریاں مکمل
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz official Twitter Account

لاہور: سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو کل کوٹ افطاری کے بعدلکھپت جیل منتقل کیا جائے گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ، سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو کل افطاری کے جاتی امرء سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا جائے گا جس کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ، ان کو جاتی عمرہ سے رنگ روڈ سے ہوتے ہوئے جیل لایا جائے گا ۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی زیر صدارت ماڈل ٹاؤن میں ن لیگ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ان کو قافلے کی صورت میں جیل لے جایا جائے گا، کارکن راستے میں10  جگہ  پر احتجاج کریں گے، نواز شریف جیل منتقلی سے قبل والد ، بیوی اور بھائی کی قبر پر حاضری بھی دیں گے۔ 

نواز شریف کی  قانونی ٹیم جاتی  میں ان سے نملاقات کی جس میں دوبارہ طعبی  بنیادوں پر  ضمانت پر رہائی کے قانونی نقاط پر غور کیا گیا ہے اور فیصلہ رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدانان نے جاتی امرء میں ان کا طبعی معائنہ بھی کیا۔