رضا باقر نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

رضا باقر نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کیپشن: image by facebook

کراچی : رضا  باقر نے گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے رضا  باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان عہدے کی منظوری دی ہے ۔

رضا باقر کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ میں کام کرنے کا اٹھارہ سالہ اور ورلڈ بینک میں ملازمت کا دو سالہ تجربہ ہے وہ عالمی معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔

باقر مصر میں آئی ایم ایف آفس کے سربراہ کے طور پر فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ رومانیہ اور بلغاریہ کے لیے مشن چیف کی خدمات بھی انجام دے چکے ہیں ۔