چین نے اسلام آباد میں اپنے نئے ویزا سینٹر کا افتتاح کر دیا

چین نے اسلام آباد میں اپنے نئے ویزا سینٹر کا افتتاح کر دیا
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد : چین نے اسلام آباد میں اپنی ویزا سروس کے لیے نئے سینٹر کے قیام کو عملی جامعہ پہنا دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق چین نے اسلام آباد میں اپنے نئے ویزا سینٹر کا افتتاح کر دیا ہے ، ویزا سینٹر کاغذات کی تصدیق سمیت دیگر سروسز کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔

ویزا سینٹر ہانک کانگ کے ویزا کے لیے بھی اپنی سروسز فراہم کرے گا اور اس سلسلے میں دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔