برطانوی شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن کے ہاں بیٹے کی پیدائش

برطانوی شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن کے ہاں بیٹے کی پیدائش
کیپشن: image by facebook

لندن: شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، سوشل میڈیا پر مداحوں نے مبارکباد کے ڈھیر لگا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ، دونوں اب ایک بچے کے والدین بن چکے ہیں ۔

شہزادہ ہیری نے ابھی بیٹے کا نام تجویز نہیں کیا ہے لیکن سوشل میڈٰیا پر ان کے لیے تجاویز کے امبار لگے ہوئے ان کے بیٹے کا نام کیا ہونا چاہئے۔

شہزادہ ہیری اور شہزادی میگن ایک سال قبل شادی کے بندھن میں بندھے تھے ، شہزادہ ہیری نے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ بہت زیادہ خوش ہیں اور اپنے آپ کو چاند پر محسوس کر رہے ہیں ۔