عمران حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی، خواجہ آصف

عمران حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی، خواجہ آصف
Image Source: Khawaja Asif Twitter Account

لاہور : رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کاوقت ختم ہوچکا اب تو عمران حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ 


تفصیلات کے مطابق، رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت  کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے، روحانیت ہی کہا نہیں جاتا لیکن یہ روحانیت کی طرف چل پڑے  کبھی روحانیت کبھی کچھ کہتے ہیں۔ انھوں نے متنجن پکالیا،ان کا لیڈر عمران خان ہے۔ مہنگائی کا طوفان پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے کا سبب بنے گا۔ 

لیگی رہنما نے کہا کہ اسمبلی کاپلیٹ فارم دستیاب ہونے تک یہ احتجاج جاری رہےگا، حکومت نے جو لوگ رکھے ہیں ان میں کوئی آئی ایم ایف کانامزدہے کوئی کسی کا۔  یہ بریف کیس لےکرآئے ہیں اوربریف کیس لےکرچلے جائیں گے، امپورٹڈلوگ ماضی میں بھی عوام کے مسائل حل نہیں کر سکے اب کیا کریں گے۔