کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2لاکھ 58ہزار ، متاثرین کی تعداد 37لاکھ سے متجاوز

کورونا وائرس ، دنیا بھر میں ہلاکتیں 2لاکھ 58ہزار ، متاثرین کی تعداد 37لاکھ سے متجاوز


نیویارک ،روم ،لندن ،میونخ ،تہران:کورونا وائرس کے سبب دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 326 جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ 27 ہزار 3 سو چھبیس افراد متاثر ہیں۔

غیرملکی  خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 58 ہزار 326 جبکہ اس وائرس سے 37 لاکھ 27 ہزار 3 سو چھبیس افراد متاثر  ہو چکے  جبکہ  کورونا سے متاثرہ افراد میں سے 12 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں.امریکہ میں کورنا وائرس سے مزید 1,396 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد امریکہ میں اموات کی تعداد 72 ہزار 271 سے تجاوز کر گئی ۔

امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ  37 ہزار سے زائد ہو گئی ہے جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ  چھ سو سے زائد ہو گئی۔برطانیہ میں کورونا سے مزید 693 افراد کی موت کے بعد اب تک مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 427 سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ  94 ہزار سے زائد ہے۔

سپین میں بھی گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 185 افراد کی اموات کے بعد اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 25 ہزار 613 ہوگئی اور متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 50 ہزار سے بڑھ گئی ۔

اٹلی میں کورونا وائرس نے مزید 236 افراد کی جان لے لی جہاں اب تک ہونے والی اموات 29 ہزار 315 ہو گئیں۔ اٹلی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہے۔

فرانس میں بھی کورونا نے مزید 330 افراد کی جان لے لی۔ فرانس میں مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 531  سے زائد ہو گئی اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

جرمنی میں بھی کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 6 ہزار 993 سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 67 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ ترکی میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 59 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 3 ہزار 5 سو  سے تجاوز کر گئی۔

ایران میں کورونا نے مزید 63 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ایران میں کورونا سے اب تک 99 ہزار970 افراد متاثر ہوئے اور ہلاکتوں کی تعداد 6 ہزار تین سو سے بڑھ گئی  ۔