سندھ حکومت کا گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ
کیپشن: سندھ حکومت کا شہریوں کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گلے مل کر عید مبارک دینے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سندھ حکومت نے عید کے لئے بڑے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور شروع کرتے ہوئے شہریوں کو عید منانے آبائی علاقوں میں نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔

اس سلسلے میں صوبائی وزیر ناصر شاہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث لوگوں کو گلے مل کر عید مبارک نہیں دینی چاہیے جبکہ عید نماز کے لئے بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہونی چاہیے۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ عید نماز کے لئے سندھ حکومت ایس او پیز جاری کرے گی، انھیں ایس او پیز کے تحت عید نماز اور بڑے اجتماعات ہو سکیں گے۔ عید منانے کے لئے لوگ اپنے آبائی علاقوں میں نہ جائیں، جو لوگ جہاں ہیں وہ وہیں عید منائیں۔