مراد علی شاہ کا عیدالفطر کے لیے ایس او پیز بنانے کا مطالبہ

 مراد علی شاہ کا عیدالفطر کے لیے ایس او پیز بنانے کا مطالبہ
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عیدالفطر کے لیے بھی ایس او پیز بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق،  وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن اینٹر کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سمیت تمام صوبوں نے اپنی تجاویز دیں۔ ان تجاویز پر سفارشات مرتب کرکے قومی سطح پر فیصلہ کیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لاک ڈاؤن میں مزید سہولیات دینے کی بات کی گئی جس پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے ساتھ کورونا وائرس کی وبا سے بچنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے فائدہ ہوا ہے، مرنے والوں کی شرح اور نئے کیسز بڑھ رہے ہیں، عید کیلئے بھی ایس او پیز بنائے جائیں۔