15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، فیاض الحسن چوہان

 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، فیاض الحسن چوہان
کیپشن: Image Source: File Photo

لاہور: وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پارکس کھولنے اور 15 رمضان سے لاک ڈاؤن ختم کرنے سے متعلق خبروں میں بھی کوئی صداقت نہیں ہے۔


تفصیلات کے مطابق ، فیاض الحسن چوہان نے واضح کیا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی یا توسیع کا فیصلہ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا جائے گا۔ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ مئی کے آخری ہفتے میں صورتحال کا جائزہ لے کر کرے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے ایک لاکھ سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ 5 مئی کو حکومتِ پنجاب نے 5030 ٹیسٹ کیے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرنے سے وائرس کے اثرات سمجھنے اور بہتر فیصلہ کرنا ممکن ہو سکے گا۔ سردار عثمان بزدار تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ سوشل میڈیا اور کچھ چینلز پر چلنے والی خبروں پر کان نہ دھریں۔