صرف نواز شریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہو چکے ہیں، مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ردعمل

صرف نواز شریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہو چکے ہیں، مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ردعمل
کیپشن: صرف نواز شریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہو چکے ہیں، مریم نواز کا خوشاب کی جیت پر ردعمل
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی کی خوشاب سے نشست پی پی 84  کے ضمنی انتخاب میں لیگی امیدوار کی کامیابی پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ن لیگ کی جیت کو قریب دیکھ کر مریم کا ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ مریم نواز نے شیر کی جِف لگائی ہے جس میں شیر آ رہا ہے اور اس کے ساتھ لکھا کہ خوشاب میں کون آ رہا ہے۔ 

9173041b2f5f0ce8ed7157299f696d26

بعد ازاں لیگی امیدوار کی جیت پر ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہر شہر میں عوام نے نواز شریف کی فتح کا اعلان کر دیا ہے اور ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیے کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو مائنس کرنے والو اللہ کے کام دیکھ لو، صرف نواز شریف رہ گیا اور باقی سب مائنس ہو چکے ہیں۔

1fd4f8ab9d4c9309dc0b40cb9959278b

خیال رہے کہ پی پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے  229 میں سے 228 پولنگ اسٹیشنز کا غیرحتمی اور غیرسرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے جس کے مطابق ن لیگ کے امیدوار محمد معظم شیر کلو 72 ہزار 655 ووٹ لے کر سب سے آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کےعلی حسین خان بلوچ 62 ہزار 573 ووٹ لےکر دوسرےنمبرپر ہیں۔