سوتیلے والد نے کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، ایشل فیاض

سوتیلے والد نے کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، ایشل فیاض
کیپشن: سوتیلے والد نے کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی، ایشل فیاض
سورس: فائل فوٹو

کراچی: اداکارہ ایشل فیاض نے انکشاف کیا کہ بچپن میں ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ کئی بار جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

فلم ’’کاف کنگنا‘‘ کی اداکارہ ایشل فیاض نے حال ہی میں ایک شو کے دوران بچپن میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ جب وہ تین یا چار سال کی تھیں تو ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد ان کی والدہ نے دوسری شادی کر لی تھی۔

ایشل فیاض نے بتایا جب وہ تھوڑی بڑی ہوئیں تو ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش کی اور ایک بار نہیں بلکہ تین بار ان کے والد نے ان کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کی اور جب چوتھی بار انہوں نے حملہ کیا تو ایشل نے اس بارے میں اپنی والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اس واقعے کے بارے میں پہلے اپنی بہن کو بتایا اور پھر ان دونوں نے اپنی والدہ کو بتایا۔

پروگرام کے دوران اداکارہ ایشل فیاض بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کو بتاتے ہوئے رو پڑیں اور کہا کہ آج بھی جب وہ اس واقعے کو یاد کرتی ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ ایشل نے بتایا میری امی اور سوتیلے والد کے درمیان طلاق کی وجہ بھی یہی واقعہ بنا اور اس واقعے کے بعد میری والدہ نے دوبارہ کبھی شادی نہیں کی۔

واضح رہے کہ اداکارہ ایشل فیاض خلیل الرحمان قمر کی فلم ’’کاف کنگنا‘‘ میں کام کر چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ خلیل الرحمان قمر کی ہی ایک اور فلم ’’میں ہوں تیری گلناز‘‘ میں کام کر رہی ہیں۔