انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹوریز کے لیے نئے 'کیپشن اسٹیکرز' کا فیچر متعارف کرا دیا

انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹوریز کے لیے نئے 'کیپشن اسٹیکرز' کا فیچر متعارف کرا دیا

لندن : انسٹاگرام نے ویڈیو اسٹوریز کے لیے نئے 'کیپشن اسٹیکرز'  کا فیچر متعارف کرا دیا ہے ۔

تفصیلا ت کے مطابق  انسٹاگرام کا نیا فیچر ویڈیو میں  آواز کو تحریر میں بدل دے گا ۔  صارفین کو ویڈیو بغیر آواز کے دیکھ کر سمجھنے کی سہولت فراہم کریں گا ۔

یہ فیچر  سماعت کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کے لیے  بھی مددگار  ہو گا ۔صارفین کو کسی بھی ویڈیو پر جا کے  اسٹیکر ٹرے کو اوپن کرکے وہاں نئے کیپشن اسٹیکر کو منتخب کرنا ہوگا  ۔جو  پوسٹ ہونے کے بعد کیپشن ویڈیو کے ساتھ نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ انسٹاگرام انتظامیہ کی جانب کئی اہم ترین فیچرز متعارف کروانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ مارچ میں  انسٹاگرام میں اسٹوریز پر ردعمل دینے کے لیے اسٹیکرز  کے فیچر پر کام شروع کر دیا گیا ۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  اس سے قبل اسٹوریز میں ردعمل کے لیے  8 ایموجیز  کی  آپشن   دیتا ہے ۔تاہم جلد  ہی صارفین کے لیے نئے اسٹیکرز متعارف کروائے جائیں گے ۔

انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے 4 مختلف کیٹگریز کے اسٹیکرز'  ہیپی، لوو ، فنی اور سیڈ'شامل کیے جائیں گے اور ہر کیٹگری  میں مزید  5 اسٹیکرز  ہوں گے ۔

تاہم  ابھی تک  یہ نہیں بتایا گیا کہ انسٹاگرام اسٹوریز کے لیے یہ اسٹیکرز کب متعارف کروائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس قبل گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے خوکار طریقے سے ڈیلیٹ ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز بھیجنے کی آپشن کو دوبارہ بحال کر دیا تھاجس پر صارفین بے حد خوش نظر آ رہے ہیں۔ 
فیس بک کی ملکیت ایپلی کیشن نے یورپ میں یہ فیچر متعارف کرانے کے بعد منسوخ کر دیا تھا تاہم اسے ایک مرتبہ پھر بحال کر دیا گیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیس بک کی ہی ملکیت واٹس ایپ ایپلی کیشن میں بھی ایسے ہی فیچر کا تجربہ کیا جا رہا ہے تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں کہ اس فیچر کو صرف یورپ میں ہی متعارف کرایا جائے گا یا پھر پوری دنیا کے صارفین کیلئے دستیاب ہو گا۔