برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے

شہزادہ ہیری اور کیٹ مڈلٹن کا یوٹیوب چینل اور پاکستانیوں کا اعزاز

لندن: برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ  مڈلٹن نے اپنا یوٹیوب چینل بنالیا ہے۔

یوٹیوب چینل کا نام 'دا ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج' ہے۔ شاہی جوڑے نے اپنے یوٹیوب چینل پر پہلی ویڈیو میں اپنے  یادگار لمحات کی جھلکیاں شئیر کی جس کہ اب تک دس لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔ان کے چینل کو 2 لاکھ سے زائد افراد سبسکرائب کرچکے ہیں ۔

پرنس ولیم اورکیٹ مڈلٹن نے اپنے یوٹیوب چینل کے کور فوٹو کے لیے پاکستان کے شمالی علاقہ چترال کی تصویر لگائی ہے ۔ جس میں وادی کیلاش کے بچے اور بچیاں ان کے ساتھ بیٹھی دیکھی جاسکتی ہے ۔ 

واضح رہے کہ شہزاد ہیری اور کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کے دورے کے دوران وادی کیلاش اور چترال کا دورہ بھی کیا تھااور  شمالی علاقوں کی خوبصورتی کی تعریف بھی کی تھی ۔