بینک اور مالیاتی ادارے 10 اور 11 مئی کو کھلے رہیں گے، سٹیٹ بینک کا اعلان

بینک اور مالیاتی ادارے 10 اور 11 مئی کو کھلے رہیں گے، سٹیٹ بینک کا اعلان
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 10 اور 11 مئی کو فارن ایکسچینج اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے بینکوں کی مجاز برانچیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاز بینکوں کی 50 فیصد برانچیں 10 مئی کو کھلیں گی جبکہ مجاز بینکوں کی بقیہ رہ جانے والی 50 فیصد برانچیں 11 مئی کو کھولی جائیں گی۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بینکوں کی برانچیں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کھلی رہیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے 8 مئی بروز ہفتہ کو تمام بینک اور مالیاتی ادارے صبح 9 تا دوپہر 2 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا تھا اور اس حوالے سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا تھا کہ 10تا 15 مئی عیدالفطر کی چھٹیاں ہیں مگر عوام کی سہولت کیلئے8 مئی کو بینک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
قبل ازیں سٹیٹ بینک نے عالمی وبا کورونا کے ممکنہ پھیلاو¿ کو روکنے کیلئے عیدالفطر پر نئے نوٹ جاری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وباءسے قبل سٹیٹ بینک عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ جاری کرتا تھا مگر اس مرتبہ گزشتہ سال کی طرح کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کی کوششوں کے پیش نظر نئے نوٹوں کا اجراءنہیں کیا جائے گا۔