مئی میں گرمی زیادہ پڑے گی یا بارشیں زیادہ ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

مئی میں گرمی زیادہ پڑے گی یا بارشیں زیادہ ہوں گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: محکمہ موسمیات نے مئی کے مہینے میں ملک میں گرمی زیادہ اور بارشیں کم ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مئی میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان میں گرمی کی ایک یا دو لہریں آ سکتی ہیں جبکہ پنجاب کے وسطی اور مشرقی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشوں کا امکان ہے۔ 
محکمہ موسمیات کے مطابق مئی میں بارشوں کے دوسلسلے آئیں گے، ایک سلسلہ پہلے اوردوسرا آخ ری عشرے میں آئے گا جبکہ پنجاب کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں اوسط درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ اوربالائی پنجاب میں گرد آلود ہواؤں اورگرج چمک سے گندم کی کھڑی فصل کو نقصان کا خدشہ بھی موجود ہے۔