عمران خان نے  جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ  بتا دی

عمران خان نے  جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ  بتا دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے  جہانگیر ترین اور علیم خان سے اختلافات کی وجہ  بتا دی۔

نجی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ  آزاد خارجہ پالیسی کا مطلب امریکی مخالفت نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران میں بھی پہلے سازش ہوئی پھر مداخلت کی گئی۔ آئندہ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اکثریت ملے گی تو ہی  اقتدار میں آؤں گا۔

چیئر مین پی ٹی  آئی نے مزید کہا کہ جہانگیر ترین پر چینی کمیشن بنانے پر اختلافات شروع ہوئے جبکہ علیم خان   دریائے راوی میں 300 ایکڑ اراضی  کو لیگل کرانا چاہتے تھے،عمران خان نے کہا کہ اگر  جہانگیر ترین اور علیم خان کا میرا والا نظریہ ہوتا تو آج میرے ساتھ ہوتے۔

مصنف کے بارے میں