جہانگیر ترین کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان

جہانگیر ترین کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا امکان

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رہنما جہانگیر خان ترین نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر ٖغور شروع کر دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین آئندہ ہفتے تک مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ طور پر شامل ہونے کا اعلان کریں گے جبکہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے طور پر ووٹ دینے والے ترین گروپ کے دیگر رہنماؤں کا بھی ن لیگ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔ ملتان سے رکن صوبائی اسمبلی سلمان نعیم کا بھی ن لیگ  میں شمولیت کا امکان ہے۔

تاہم جہانگیر خان ترین کے میڈیا ایڈوائزر برائے جنوبی پنجاب غضنفر ریحان نے جہانگیر ترین کی ن لیگ میں شمولیت کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان  خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

مصنف کے بارے میں