سوشل میڈیا پر غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

سوشل میڈیا پر غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنیوالوں کیخلاف ایکشن کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے سوشل میڈیا پر فحش اور غیراخلاقی وڈیوز سے لوگوں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کرنے کا فیصلہ کر لیا۔


تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ نے اپنے اہم بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیراخلاقی مواد پھیلانے والوں کو گرفتارکریں گے ،  وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایسے مواد کو برداشت نہ کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کو لوگوں کی پگڑیاں اچھالنے کے لئے استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ انکا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرنی ہے جس میں ایسے مواد کو بلیک میلنگ کے لئے استعمال کیاجاتا ہے 
ایسے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے ۔ 

وزیرداخلہ نے کہا کہ غیراخلاقی وڈیوز، تصاویر سمیت اس قسم کا گند پھیلانے والوں کا صفایا کریں گے ،  اس حوالے سے ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

مصنف کے بارے میں