لوڈ شیڈنگ کا شور شرابا،پہلی بار وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خاموشی توڑ دی 

لوڈ شیڈنگ کا شور شرابا،پہلی بار وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خاموشی توڑ دی 

اسلام آباد:وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے، حکومت لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت پاور اور پیٹرولیم سیکٹر کی فنڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں کوئلے، آر ایل این جی اور آر ایف او پر مبنی پاور پلانٹس سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ان پلانٹس کو زیادہ سے زیادہ پیداوار کیلئے درکار ایندھن کی ضرورت اور فنڈز بارے بھی بریفنگ دی گئی۔

 اجلاس میں تفصیلی پریزنٹیشن میں بجٹ سبسڈی سے آر ایل این جی اور آر ایف او کے لئے حکومتی مدد پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ موجودہ حکومت لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے بخوبی آگاہ ہے۔ حکومت لوڈ شیڈنگ کے مسئلے کو حل کرکے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ 

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے لوڈ شیڈنگ مؤثر طریقے سے فوری کم کرنے کے مطلوبہ اقدامات کی ہدایت کی ۔ خزانہ، پاور اور پیٹرولیم ڈویژنز کو بجلی کی بلاتعطل اور شفاف تقسیم یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی، حکومت کیلئے ایندھن کی فراہمی کے انتظام کا قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔