خراب موسم کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ منگل تک موخر

خراب موسم کے باعث بنگلہ دیش پریمیئر لیگ منگل تک موخر

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں مسلسل بارشوں کے سبب بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوسرے دن بھی میچز کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا جس کے بعد ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے ہفتے اور اتوار کے میچز معطل کر دیئے اور اب لیگ کا آغاز منگل سے ہوگا۔ معطل ہونے والے میچز ریزرو دنوں میں کھیلے جائیں گے.

موجودہ شیڈول کے مطابق منگل کو بریسال بلز کی ٹیم دن کے پہلے میچ میں ڈھاکہ کا ڈائنا مائٹس کا سامنا کرے گی، دوپہر کے سیشن میں کومیلا وکٹورینز کا ٹاکرا چٹاگانگ ویکنگز سے ہوگا، بی پی ایل کی گورننگ کونسل ان میچز کی ری شیڈولنگ کیلئے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ کومیلا وکٹورینز کے سوا دیگر تمام فرنچائز نے جمعے کو معطل ہونے والے میچز دوبارہ کھیلنے پر اتفاق کیا ہے، اگر کومیلا نے رضامندی ظاہر نہیں کی تو پھر ابتدائی دن کے دونوں میچز بے نتیجہ شمار اور تمام چاروں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔