کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق سنیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ عابدی سے ملنے والے اسلحہ میں ایک ایس ایم جی غیرقانونی نکلی ہے ۔ سابق سنیٹر ایس ایم جی کا لائسنس پیش نہیں کر سکےجس پر جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے ان کا 19 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔
غیرقانونی اسلحہ برآمد ہونے پر فیصل رضاعابدی کیخلاف سچل تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے واضح رہے کہ سابق سنیٹر کو گزشتہ روز پولیس نے پٹیل پاڑہ فائرنگ کے الزام میں ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا اور تلاشی کے دوران جہاں اسلحہ بھی برآمد ہوا تھا۔