دھرنا گروپ ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہے: شہباز شریف

دھرنا گروپ ملک کی تیز رفتار ترقی سے خوفزدہ ہے: شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے پاکستان سے جہالت ، بےروزگاری اورمایوسی کےاندھیرے چھٹنے کا وقت آگیا۔ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھےملک کی تیزرفتارترقی کا خوف تھا۔ دھرنا گروپ کوخوف ہےکہ منصوبےمکمل ہوگئے تو ان کا کیا بنےگا۔

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے شہبازشریف نےکہاکہ سی پیک ملکی ترقی اور خوشحالی کاضامن ہے،اربوں ڈالر کےمنصوبوں کی تکمیل سےملک کی تقدیر ہی نہیں بدلےگی بلکہ دھرنا گروپ کی ذاتی مفادات کی سیاست بھی دفن ہوجائے گی۔

ان کاکہناتھاکہ 36ارب ڈالر سے توانائی منصوبوں کی تکمیل سےملک روشن ہوگا، اندھیرے چھٹ جائیں گےاورکئی برس سے لوڈشیڈنگ کےعذاب میں مبتلا قوم کو راحت ملے گی ۔