سانحہ گڈانی شپ بریکنگ : مزید 2 مزدور چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

سانحہ گڈانی شپ بریکنگ : مزید 2 مزدور چل بسے، ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی

حب:  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں آتشزدگی سے جھلسنے والے  2 مزید مزدور جاں بحق ہو گئے۔ ہلاکتوں کی تعداد 24 تک پہنچ گئی ہے۔  گڈانی شپ بریکنگ یارڈ پر جہاز میں لگنے والی آگ سے متاثر ہونے والے مزید 2 مزدور عالم ولد بابر اور حسن ولد کریم جاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  چل بسے ۔

ذرائع کے مطابق دونوں مزدور سول ہسپتال کراچی کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھے۔ عالم ولد بابر کا سول ہسپتال میں ہی انتقال ہوا جبکہ حسن کو گزشتہ شام ہسپتال سے چھٹی دی گئی تھی جو گڈانی پہنچ کر چل بسا۔