امریکی گلوکاروں نے بھی ہلیری کی حمایت کردی، عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

امریکی گلوکاروں نے بھی ہلیری کی حمایت کردی، عوام سے ووٹ دینے کی اپیل

واشنگٹن: امریکی صدارت انتخابات میں صرف 2 دن  باقی رہ گئے ۔  ہیلری کلنٹن نے ووٹ   مانگنے کیلئے   نیا طریقہ اپنا لیا ہے۔ اوہائیو میں میوزک کنسرٹ میں مشہور  سنگرز نے   ہیلری کلنٹن کو اپنا لیڈر مانتے ہوئے شائقین سے ہیلری  کو ووٹ دینے کی اپیل کر ڈالی۔

 امریکی ریاست اوہائیو  کے شہر ‘کلیولینڈ ‘ میں  میوزک کنسرٹ میں مشہور  امریکی سنگرز “بینوسے ” اور  “جے ذی”  نے  پر فارمنسز کے دوران سٹیج پر نصب بڑی سکرین پر پیغام چلایا کہ وہ ہیلری کلنٹن کو ہی اپنا رہنما مانتے ہیں ۔ سنگرز  نے اپنے مداحوں کو ووٹ دینے کی ترغیب دینے کے بعد   ہیلری کلنٹن کو  سرپرائز انٹری کے طور پر  سٹیج پر مدعو کیا ۔  لوگوں کے ہجوم نے  ہیلری کلنٹن کی آمد پر تالیوں سے انکا بھرپور استقبال کیا ۔