داعش جنگجو ہتھیار ڈال دیں یا مرنے کیلئے تیار ہوجائیں:عراقی وزیر اعظم

داعش جنگجو ہتھیار ڈال دیں یا مرنے کیلئے تیار ہوجائیں:عراقی وزیر اعظم

موصل : عراق کے وزیر اعظم نے نام نہاد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے جنگجوؤں سے کہا ہے کہ اگر وہ زندہ رہنا چاہتے ہیں تو اپنے ہتھیار ڈال دیں۔  حیدر العبادی نے شہر کے مشرقی مورچے کے دورے کے دوران یہ باتیں کہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکوت کی قیادت والی فوجیں نہ تو واپسی کی راہ اختیار کریں گی اور نہ ہی ٹوٹیں گی۔

نھوں نے کہا کہ موصل کے عوام کے لیے ہمارا پیغام یہ ہے کہ ہم آپ کو جلد ہی آزاد کرا لیں گے۔ خیال رہے کہ یہ شہر دو سال سے بھی زیادہ عرصے سے دولت اسلامیہ کے کنٹرول میں ہے۔موصل کے مشرقی علاقوں میں حکومتی افواج کے قدم جمانے کے بعد وزیرِ اعظم العبادی نے دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے کہا ہے۔

انھوں نے کہا دولت اسلامیہ کو میرا پیغام ہے کہ اگر وہ اپنی جان کی امان چاہتے ہیں تو انھیں ہتھیار ڈال دینے چاہیئں۔ فوج کا کہنا ہے کہ شدید مزاحمت کے باوجود حکومتی افواج نے موصل سے 15 کلومیٹر جنوب میں دریائے دجلہ کے پاس آباد قصبے حمام العلیل پر سنیچر کو قبضہ کر لیا ہے۔