ہیلی کاپٹر حادثے میں سعودی شہزادے سمیت 8 افراد جاں بحق

ہیلی کاپٹر حادثے میں سعودی شہزادے سمیت 8 افراد جاں بحق

ریاض: سعودی شہزادہ منصور بن مقرن سمیت 8 افراد ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر یمن کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا جس میں صوبے عسیر کے نائب گورنر جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار 8 افراد میں کئی انتظامیہ کے عہدیدار تھے جو تمام ہی حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ شہزادہ منصور سابق ولی عہد شہزادہ مقرن السعود کے صاحبزادے، ہاؤس آف سعود کے رکن اور صوبے عسیر کے نائب گورنر تھے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا تاہم معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں