حماد صدیقی کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیے جانے کا انکشاف

حماد صدیقی کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیے جانے کا انکشاف

لاہور: سانحہ بلدیہ ٹائون کے مرکزی ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ حماد کے ساتھ ایک خاتون کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جس سے تحقیقات جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رہنما حما د صدیقی امارتی اقامے پر دبئی میں رہائش پذیر تھے اور اس نے مارکیٹنگ منیجر کا ویزا حاصل کر رکھا تھا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق حماد صدیقی کی پاکستان منتقلی کے لئے قانونی کارروائی جاری ہے۔ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے مرکزی ملزم کو جلد پاکستان لایا جائے گا تاہم اس حوالے سے حتمی ٹائم فریم دینا مشکل ہے۔

حماد صدیقی سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے علاوہ دیگر کئی سنگین جرائم میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کے ریڈ وارنٹ بھی جاری کیے جا چکے تھے۔ یاد رہے ستمبر 2012ء میں بلدیہ ٹاؤن میں واقع ٹیکسٹائل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے میں  250سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں