چوہدری برادران اثاثہ جات کیس میں آج نیب لاہور میں پیش ہو نگے

چوہدری برادران اثاثہ جات کیس میں آج نیب لاہور میں پیش ہو نگے

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ق کے صدرچوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ اثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بناتے کیلئے آج نیب لاہور میں پیش ہو نگے ۔
چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کو گزشتہ ہفتے سمن جاری کیے گئے تھے کہ وہ پیش ہو کراثاثوں کی تفصیلات اور آمدن کے ذرائع بتائیں۔ ان کیخلاف مشرف دور میں آمدن سے زائد اثاثہ کے مقدمات کھولے گئے تھے تاہم انھیں بعد میں بند کردیا گیا تھا۔ دوسری جانب چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی نے نیب کیسزکا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔چوہدری برادران سے ان اثاثوں کے متعلق سوالات کیے جائیں گے ۔