پیراڈائز لیکس، امیتابھ بچن سمیت 714 بھارتی بھی شامل

پیراڈائز لیکس، امیتابھ بچن سمیت 714 بھارتی بھی شامل

لاہور: پاناما لیکس کے بعد پیراڈائز لیکس کے نام سے آئی سی آئی جے نے ایک اور بڑا دھماکا کر دیا۔ پیراڈائز لیکس میں دنیا کے 47 ممالک کے 127 نمایاں افراد کے نام شامل ہیں ان میں 714 افراد کا تعلق بھارت سے ہے۔

بھارتی وزیر مملکت برائے سول ایوی ایشن جے ینت سنہا، بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ آر کے سنہا اور فلم اسٹار سنجے دت کی بیوی کا نام بھی ان بھارتیوں میں شامل ہو گیا ہے جنہوں نے آف شور کمپنی قائم کر رکھی ہے۔

بھارتی میگا اسٹار امیتابھ بچن کے برمودا میں قائم آف شور کمپنی میں شیئرز سامنے آئے ہیں۔ سنجے دت کی بیوی نے دلنشیں کے نام سے بیرون ملک کمپنی کھول رکھی ہے۔

پیراڈائز لیکس کی فہرست میں کئی بھارتی سیاست دان بھی شامل ہیں۔ بھارتی کمپنیوں میں جندل اسٹیل، اپولو ٹائرز، ایمار ایم جی ایف، ویڈیو کون کے نام بھی لسٹ کا حصہ ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پیراڈائز لیکس میں سات سو چودہ بھارتیوں کے نام آئے ہیں۔ بھارتی کمپنی سن گروپ لاء فرم ایپل بائی کا دوسرا بڑا بین الاقوامی کلائنٹ ہے  جس کی 118 آف شور کمپنیاں ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں