ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی

ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی محبت کی اصل کہانی منظر عام پر آگئی

ممبئی: معروف اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی محبت کی کہانی منظر عام پر آگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات اور انوشکاکی ملاقات 2013میں ایک شیمپو کے اشتہار کی شوٹنگ کےدوران ہو ئی تھی۔


اس اشتہار کے بعد دونوں کی محبت کی داستان جنگل میں آگ کی تیزی کی طرح پھیلنے لگ گئی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما ایک ساتھ گھومتے پھرتےبھی نظر آتے تھے۔کبھی ویرات انوشکا کے پاس فلم کی شوٹنگ میں پہنچ جاتے تھے اور بھی انوشکا ان کو میچ میں سپورٹ کرنے میچ دیکھنے پہنچ جاتی تھیں ۔

تفصیلات کے مطابق ویرات نے میڈیا کے سامنے اس بات کا انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کے درمیان مبینہ تعلقات ہیں لیکن پھر یہ خبریں منظر عام پر آئیں کہ دونوں کر درمیان علیحد گی ہو گئی ہے۔


لہذا 2016 میں ویرات اور انوشکا ایک ساتھ دوبارہ نظر آنا شروع ہو گئے تھے ۔ ان دونوں نے یووراج سنگھ کی شادی میں اکھٹے شرکت کی تھی اور دھوم مچائی تھی اور اس کے بعد انہوں نے ایک اشتہار بھی کیا. 

تفصیلات کے مطابق دونوں نے ایک ساتھ وقت گزارنا شروع کر دیا ہے۔


ایک بار پھر یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ ویرات اور انوشکا ایک ہو رہے ہیں اوران دونوں نے شادی کا ارادہ کر لیا ہے ۔لیکن ویرات نے سماجی وابطوں کی ویب سائٹ پر ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب کچھ ایسا ہو گا وہ خود اعلان کر دیں گے۔