مردان میں پولیس پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق

مردان میں پولیس پر فائرنگ سے 2 اہلکار جاں بحق

مردان: مردان میں شیر گڑھ کے علاقے شگو ناکہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر کار سوار ملزمان نے فائرنگ کر دی۔

ملزمان کے حملے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا جس کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد ڈی پی او مردان سمیت پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں